سری نگر//کلسٹر یونیورسٹی کے ذیلی کالج گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ( جی سی او اِی ) ،اِنسٹی چیوٹ آف ایڈ وانسیڈ سٹیڈیز اِن ایجوکیشن میں یہاں ایم اے روڈ سی یو اِی ٹی اور نان سی یو اِی ٹی کوٹا کے تحت پروگراموں کے لئے داخلہ کا عمل جاری ہے ۔ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ( جی سی او اِی ) سری نگر شہر کے قلب میں واقع ایک اہم ادارہ ہے جس میں گریڈ’’ اے ‘‘کی این اے اے سی کی منظوری ہے۔ اِس اِدارے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ تدریسی فیکلٹی اور تدریسی عمل کے لئے مناسب اِنفراسٹرکچرموجود ہے۔اِس سلسلے میں کسی بھی سٹریم میں 10پلس2 کا اِمتحان پاس کرنے والے خواہشمند طلبہ دستیاب نشستوں کے مقابلے میں یو جی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ سپاٹ ایڈمشن کے ذریعے رہ جانے والے طلبہ کے پاس داخلہ کے عمل میں حصہ لینے کا منفرد موقعہ ہے ۔ تمام ممکنہ طالب علموں کو ’’پہلے آئیں پہلے پائیں‘‘ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔اُمیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کی ویب سائٹ https://www.cusrinagar.edu.in/پر دستیاب کورس کی اہلیت کی شرائط کو دیکھیں اور داخلہ نوٹیفکیشن چیک کریں۔ یہ اِدارہ نفسیات، جغرافیہ، تاریخ اور انگریزی میں مہارت کے ساتھ تعلیم میں بی اے آنرز پیش کرتا ہے۔ طلبأکو چار سالہ اَنڈر گریجویٹ پروگرام (ایف وائی یو جی پی) میں داخلہ دیا جائے گا جس میں ایک برس کے بعد سرٹیفکیٹ، دو برس کے بعد ڈپلوما، تین برس کے بعد ڈِگری اور چار برس کے ساتھ ایگزٹ اَنٹری کے ساتھ داخلہ دیا جائے گا۔پروگراموں میں داخلہ کلسٹر یونیورسٹی سری نگر کی ہدایات کے مطابق سختی سے ہوگا۔ کسی بھی سوال کے لئے اُمیدوار کنوینر داخلہ ڈاکٹر محمد یاسین پیر سے (موبائل: 9419094227) پر رابطہ کرسکتے ہیں یا admissions.gcoe@gmail.com پر اَپنے سوالات اِی میل کرسکتے ہیں۔اِس کا مقصد این اِی پی2020 کے مطابق سیکھنے والوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہ ِادارہ اس اِدارے میں داخلے کی رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے خواہشمند درخواست دہندگان کو مکمل تعاون فراہم کرے گا اور کسی بھی کام کے دِنوں میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کالج داخلہ سیکشن سے رابطہ کرسکتا ہے۔










