Vidhi Kumar Bardi

ملی ٹنٹوں کو جموں و کشمیر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کافی چوکس / آئی جی پی کشمیر

سرینگر// ملی ٹنٹوں کو جموں و کشمیر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کافی چوکس ہیں۔ سی این آئی کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے تاپر پٹن علاقے میں جھڑپ کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں حالات کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کافی چوکس ہیںاور کہا کہ ملی ٹنٹوں کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا ’’ سیکورٹی فورسز چوکس اور ہوشیار ہیں۔ ملی ٹنٹوں کے کسی بھی طرح کے منصوبے جس کا مقصد جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کو خراب کرنا ہے، ناکام بنا دیا جائے گا‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی قیمت پر انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ‘‘ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ جھڑپ جاری ہے، اور اس پر قابو پانے میں مزید وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر جاری ہے، اور اسے مکمل ہونے میں مزید وقت لگے گا۔