سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج بمنہ سری نگر میں چھوٹے تارے فاؤنڈیشن سینٹر کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنرنے اَپنے دورے کے دوران خصوصی ضروریات والے بچوں سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے اِس سہولیت کا دورہ کیا اور فائونڈیشن کے ملازمین سے بات چیت کی ۔اُنہوں نے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کی تعلیم، سپیچ تھراپی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے چھوٹے تارے فاؤنڈیشن سے وابستہ اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔اِس موقعہ پر فاؤنڈیشن کے بانی صدر ارجمند مخدومی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔










