ریاسی// قانون ساز اسمبلی 2024۔ کے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میںریاسی ضلع کے تین اسمبلی حلقوں کے 436 پولنگ سٹیشنوں پر تعینات پولنگ عملے کی دوسری رینڈمائزیشن آج اسمبلی حلقہ 57 ۔ریاسی اور اسمبلی حلقہ 58 ۔شری ماتا ویشنو دیوی کے جنرل اوبزرور اوی پرساد، جنرل اوبزرور اسمبلی حلقہ56۔گلاب گڈھ( ایس ٹی) سروج کمار سیٹھی اور ضلع چنائو آفیسر وشیش مہاجن کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔پہلے رینڈمائزیشن کے دوران منتخب ملازمین کو مختلف اسمبلی حلقوں میں تفویض کیا گیا تھا۔ 2140 ملازمین کا ڈیٹا بیس ترتیب دیا گیا تھا اور انہیں ضلع میں مختلف حلقے الاٹ کئے گئے ۔ پولنگ عملے کے اِنتخاب میں شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے مقررہ رہنما خطوط کے مطابق مخصوص سافٹ ویئر کے ذریعہ رینڈمائزیشن کا عمل اَنجام دیا گیا۔اِس دوسری رینڈمائزیشن میں ایک کمپیوٹرائزڈ عمل شامل ہے جو اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پولنگ حکام کو بے ترتیب طور پر رکھا جائے جس سے اِنتخابی عمل کی ساکھ کو تقویت ملے۔رینڈمائزیشن کے عمل کے دوران نوڈل آفیسر ہیومن ریسورس (اے ڈِی ڈِی سی) سکھ دیو سمیال، ڈپٹی ڈی ای او ریاسی راکیش کمار، آر او۔57 انشوملی شرما، نوڈل آفیسر آئی ٹی ، ای ٹی پی بی ایس آشیش اور دیگر متعلقین موجو دتھے۔










