fire

نورباغ سرینگر میں آگ کی بھیانک واردات

تین رہائشی مکانات خاکستر لوگوں کی املاک تباہ

سرینگر///نورباغ سرینگر میں سوموار کے روز آگ کی ایک بھیانک ورادات میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوگئے اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ اس آگ کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر شہر کے نورباغ علاقے میں پیر کو علی الصبح آگ لگنے سے کم از کم تین رہائشی مکانات کو کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ، جو مبینہ طور پر صبح 7 بجے کے قریب شروع ہوئی، تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ذرائع نے بتایاکہ آگ کی وجہ سے رہائشی مکانوں میں موجود قیمتی الیکٹرانک سامان بشمول کپڑے ، زیورات اور نقدی جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ تمام ضروری اشیاء بھی تباہ ہوگئی اور مکینوں نے جو کپڑے زیب تن کئے تھے صرف وہی بچ گئے ۔ اس بھیانک آگ پر قابو پانے کیلئے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ اور مقامی لوگوںنے سخت محنت کی جبکہ ایف اینڈ ای ایس کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔