این ایم سی قواعد و ضوابط کے ساتھ اَپنے کورسوں میں ہم آہنگی لانے کے حق میں
سری نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے سکمزسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں اِنسٹی چیوٹ کو تعلیمی معاملات کے بارے میں مشورہ دیا گیا۔میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کے علاوہ ڈائریکٹرسکمز، پرنسپل جی ایم سی سری نگر ، پرنسپل جی ایم سی جموں ، ڈین میڈیکل فیکلٹی ، سکمز اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پرچیف سیکرٹری نے اِنسٹی چیوٹ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اَپنے اور نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے تحت تجویز کردہ کورسوںمیں ہم آہنگی پیدا کریں۔اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ اِس اَقدام سے فارغ التحصیل ہونے والوں کے مجموعی فائدے کے لئے ملک بھر میں پیش کی جانے والی ڈگریوں کے ساتھ ان ڈگریوں کی مطابقت آئے گی۔اَتل ڈولونے انسٹی چیوٹ کی طرف سے پیش کردہ کورسوں کی فہرست ، ان کی انٹیک صلاحیت اور داخل اُمیدواروں کی ڈگریاں مکمل ہونے کے بعد مارکیٹ میں ان کے اِضافے کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مشورہ دیا کہ اس طرح کے کورسوں کو مارکیٹ پر مبنی بنایا جائے تاکہ فارغ التحصیل ہونے والوں کو کیریئر کے اختیارات تلاش کرنے میں رُکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بعد میں کمیٹی نے بہت سے کورسوں کا جائزہ لیا جن کے ناموں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں این ایم سی کے اصولوں کے برابر لایا جاسکے۔ اِس اَقدام کو ان اُمیدواروں کے مجموعی فائدے کی خاطراس طرح کے کورسوں میں پیش کی جانے والی ڈگریوں کو ملک گیر ناموں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے قرار دیا گیا۔کمیٹی نے اِنسٹی چیوٹ کی طرف سے پیش کردہ بی ایس سی ، ایم سی سی کورسوںاور اَپ گریڈ شدہ بنیادی ڈھانچے کے مطابق ان کی انٹیک کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر بھی غور وخوض کیا۔ میٹنگ میں نئے کورسوں کومتعارف کرنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اِس بات پر زور دیا گیا کہ دنیا بھر میں رائج جدید معیارات اور تکنیکوں کے مطابق مانگ میں موجود بہترین میڈیکل کورسوں کا انتخاب کیا جائے۔










