چیف سیکرٹری نے پی ایم جی کے تحت بنیادی ڈھانچہ منصوبوں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے پی ایم جی کے تحت بنیادی ڈھانچہ منصوبوں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سری نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) پورٹل کے ذریعے نگرانی کئے جارہے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات و ماحولیت، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،صوبائی کمشنر کشمیر ، کمشنر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیکرٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی) اور دیگر سینئر افسران،صوبائی کمشنر جموں، ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی جے اینڈ کے ،جموں، چیف جنرل منیجر بی ایس این ایل نے شرکت کی اور دیگر متعلقین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے عملدرآمد کرنے والے اداروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مربوط انداز میں کام کریں تاکہ ان تمام مسائل کو حل کیا جا سکے جو منصوبوں کی عمل آوری میں رُکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔اَتل ڈولونے متعلقہ افسران سے ہر پروجیکٹ کی تازہ ترین صورتحال اور منصوبوں کی تکمیل میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں دریافت کیا۔پورٹل پر جموں و کشمیر سے متعلق پی ایم جی کے مسائل کی سمری کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے ایک مختصر پرزنٹیشن پیش کی گئی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ پی ایم جی پورٹل پر کُل 116 مسائل اٹھائے گئے ہیں جن میں سے 106 کو حل کیا گیاہے جبکہ باقی حل کے مختلف مراحل میں ہیں۔میٹنگ میں جن مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں 13 اضلاع کے 660 مقامات پر بجلی کے کنکشن کی عدم دستیابی، یو ایس او ایف، شاہ پور کنڈی ڈیم کے ذریعے اَنکوارڈ دیہاتوں کی 4 جی موبائل کوریج، ریلائنس جیو کی سری نگر 5 جی ، 4 جی توسیع کے آس پاس 4 ایل رِنگ روڈ اور بائی پاس شامل ہیں۔انویسٹ اِنڈیا کا پی ایم جی پورٹل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں سہولیت فراہم کرنے اور سنگ میل پر مبنی پروجیکٹ مانیٹرنگ کرنے کے لئے ایک منفرد ادارہ جاتی میکانزم ہے۔