آج ہی دونوں پارٹیاں ان افراد کے خلاف کارروائی کریں گے:غلام احمد میر
سرینگر//کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے بتایا این سی کانگریس اتحاد کے بعد دونوں بارٹیوں سے باغی لیڈران جو اپنے اپنے علاقوں میں بطور آزاد امیدوار میدان میں اترے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔انہوں نے بتایا اس سلسلے میں کانگریس این سی لیڈر شپ کو کل ہی اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے کچھ لیڈران کے بارے میں اس طرح کی معمولی شکایات موصول ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق غلام احمد میر نے جمعرات کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس این سی اتحاد کے فیصلے بعد دونوں پارٹیوں کے کچھ لیڈران نے بتایا کہ انہیں یہ علاقہ مضبوط تھا اس پر ایسا کیوں ہوا وغیرہ ۔انہوں نے بتایا اس فیصلے کے بعد دونوں پارٹیوں کے کچھ لیڈران نے اپنے اپنے علاقوں میں بطور آزاد امیدوار میدان میں آئے ہیں اور لوگوں نے اپنی اپنی پارٹیوں کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں انہوں نے بتایا کل جمعرات یا جمعہ کو ہی دونوں پارٹیوں کی لیڈر شپ اس حوالے سے ان لیڈران کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کسی ایک پارٹی پر الزام نہیں ہے بلکہ پہلے مرحلے میں ہی دونوں پارٹیوں کے ناراض لیڈران ایسا کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا آخری موقعے پر بھی دو میں سے ایک کو فارم واپس لینا پڑے گا۔ اس پر گہرائی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا جتنے بھی لیڈران میدان میں لوگ مسائل کو دیکھ کر ووٹ دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی ایک گرپ تھا یہ کولیشن ہے یہ سیاسی پارٹیوں کا گرونڈ پر کولیشن ہے یہ 5لوگوں کا کمرے میں5لوگوں کے کباب کھانے کا گرپ نہیں ہے۔










