خراب موسم کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت فی الحال روک دی گئی / حکام
سرینگر // مسلسل بارشوں کے باعث تاریخی مغل روڑ پر پتھر کھسک جانے کے بعد ایک ماروتی کار اس کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ۔ ادھر سڑک کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکام نے اعلان کیا کہ فی الحال شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہے گی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تاریخی مغل شاہراہ پر مسلسل بارشوں کے بعد پسیاں گر آئی جس کے نتیجے میں ایک شہری کی موت واقع ہوئی ۔ نمائندے کے مطابق مسلسل بارشوں کے بعد جمعہ کی صبح ایک ماروتی کار مغل روڑ پر پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس میں سوار دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ نمائندے کے مطابق ماروتی کار چھتا پانی کے مقام پر جونہی پہنچ گئی تو وہاں ایک پتھر گاڑی پر گر آئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے جن کو سب ضلع اسپتال سرنکوٹ پہنچایا گیا تو وہاں ایک کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ دو دیگر کا علاج جاری ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات جاری ہے ۔ ادھر گزشتہ دو دنوں سے خراب موسم کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے سڑک پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دیا گیا ہے کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے سڑک پر پتھر گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال میں بہتری کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔










