کشمیر ینگ رائٹرس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام

باباریشی ٹنگمرگ میں دو روزہ ادبی و ثقافتی کانفرنس منعقد،محفلِ سماع اور محفلِ مشاعرہ سیسامعین محضوظ

سرینگر//کشمیر ینگ رائٹرس ایسوسی (کیوا) کی جانب سے باباریشی گلمرگ میں دو روزہ ادبی و ثقافتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل 25 اگست صبح دس بجے شروع ہوئی اور 26 اگست سہ پہر چار بجے اختتام پزیر ہوئی. یہ کانفرنس چار نشستوں پر مشتمل تھی.۔کیواکے میڈیا سیکریٹری میر مْحسِن حسن کے کشمیر پریس سروس کوموصولہ بیان کے مطابق پہلی نشست کا آعاز تلاوت کلام سے ہوا جسے پیش کرنے کی سعادت تنظیم کے نائبِ صدر زاہد محی الدین کو حاصل ہوئی . اسکے بعد تنظیم کے صدر غلام نبی دلِنواز نے اپنی سریلی آواز میں نعتِ شریف پیش کیا۔ تنظیم کے بانی کار اور سرپرست اعلیٰ وماہر لسانیات اوربراڈ کاسٹروماہر تعلیم رنجور تلگامی نے اس نشست کی صدارت کی۔ غلام نبی دلنواز نے خطبہ اسقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کاوالہانہ استقبال کیا ۔ اس نشست میں تنظیم کے صدر غلام نبی دلِنواز ، آرگنائزرشہزاد منظور، لائبریرین راحت رفیق اور میڈیا سیکریٹری میر مْحسن حسن کو عَرصَہ دراز سے تنظیم کے تئیں بہترین کار کردگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔دوسری نشست میں محفل مشاعرہ منعقد ہوا جو رات بارہ بجے تک جاری رہا۔مشاعرے میں کہنہ مشق شعرا کے علاوہ نو آموز شعرا ء نے بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اوران کے دلوں کو لبھایا ۔ مشاعرہ کی صدارت تنظیم کے کنوینر ڈاکٹر میر منظور دلنوی نے کی جبکہ غلام نبی دلِنواز اور رنجور تلگامی بھی ایوان صدارت میں موجود تھے ۔محفل مشاعرہ میں جن شعرائے کرام نے شرکت کی ان میں دلکش رشید، زاہد محی الدین، راحت رفیق، عادل رمضان، میر محسن حسن ، فانوس جاوید ، اکرم وانیگامی ، شہزاد منظور، غلام نبی دلنواز، ڈاکٹر میر منظور دلنوی ، رنجور تلگامی، رشید سنگھ پورہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں. اس محفل میں نظامت کے فرائض جواں سال شاعر راحت رفیق نے انجام دیے۔ تیسری نشست محفلِ سماع پر مشتمل تھی جس میں اسلم سودناری اور اسکی پارٹی نے موسیقی کا اہتمام کیا۔ محفلِ موسیقی میں کیوا کے ممبران کے علاوہ کئی صوفی شعرائے کرام کے کلام پیش کرتے ہوئے سامعین کے دلوں کو محظوظ کیا۔تقریب کی آخری نشست ٹاؤن ہال پارک کنزر میں منعقد ہوء جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ جناب رنجور تلگامی نے کی۔ اس نشست میں تنظیم کے کء امورات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا اور آئندہ کا لا عمل بھی طے کیا گیا. علاوہ ازیں اس نشست میں ایک اور مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں کئی شعرا ئے کرام نے شرکت کی جس کی نظامت شہزاد منظور نے کی۔اس نشست کے لئے عصرانہ کا انتظام کنزر علاقے کے ہی ایک ہمدرد نے کیا تھا . آخر پر تنظیم کے کنوینر ڈاکٹر میر منظور دلنوی نے شکرانہ کی تحریک ادا کی جس میں انہوں نے سبھی شعرائے کرام و دیگر مہمان اور میڈیا سے وابستہ افراد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے ہمیں “پان پنن پرز ناؤ” چینل کے بانی منظور الٰہی اور “آکاش سٹیڈیو” کے منیجر عبدالحمید نے کافی سپورٹ فراہم کیا ۔علاوہ ازیں شعراء کے علاوہ جن حضرات نے اس کانفرنس میں شرکت کی ان میں صوبہ جموں سے تشریف لائے ہوئے رئیس صاحب اور انکا ساتھی بھی شامل رہا۔ صوبہ کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد نے اس کانفرنس میں شرکت کر کے اسے رونق بخشی۔