غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی JCB سمیت 12 گاڑیاں ضبط

غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی JCB سمیت 12 گاڑیاں ضبط

کسی بھی قیمت پر غیر قانونی کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی ایم او کولگام

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں گزشتہ ایک ہفتے سے غیر قانونی کان کنی میں ملوثJCB سمیت 12 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ایک اہلکار نے وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے کو بتایا کہ ضلع معدنیات افسر ڈی ایم او کولگام بلال احمد کی قیادت میں جیولوجی اینڈ مائننگ ڈپارٹمنٹ کولگام کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے ضلع کے کئی مقامات جن میں نوراباد میر پورہ اشموجی اور کنڈ علاقوں میں ایک بڑا کریک ڈاؤن کیا۔انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران 1 جے سی بی 1 ٹپر، 3 ڈمپر 7 ٹریکٹر سمیت 12 گاڑیاں غیر قانونی کان کنی مٹی اور خام مال کی نقل و حمل میں مصروف پائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران پکڑی گئی گاڑیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ منرل آفیسر (ڈی ایم او) کولگام بلال احمد نے وائس آف انڈیا کو بتایا کہ وہ غیر قانونی کان کنوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ “صرف قانونی عمل کے ذریعے کان کنی کی اجازت دی جائے گی، غیر قانونی کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی،” انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی انہیں اطلاع ملتی ہے وہ چھاپے مارتے ہیں۔ غیر قانونی کان کنی کے بارے میںانہوں نے قانونی کان کنوں کو رات کے اوقات میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہونے پر متنبہ کیا، ان سے کہا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز رہیں یا کارروائی کا سامنا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی وسائل کو لوٹنے اور ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔