ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر اودھمپور نے اسمبلی اِنتخابات کی تیاریوں کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

اودھمپور//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر اودھمپور سلونی رائے نے نوڈل افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں آئندہ عام اسمبلی انتخابات 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر سنگھ ۔ آئی اے ایس پروبیشنر سواتی شیمار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پریم سنگھ، ایڈیشنل ایس پی سندیپ بھٹ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر انیرودھ رائے، پی او پوشن سبھاش ڈوگرہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر امیش شان، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر رنجیت سنگھ کوتوال اور دیگر نوڈل افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری، امن و امان کے انتظام، اہلکاروں کی تربیت، اخراجات کی نگرانی، میڈیا کمیو نی کیشن کی حکمت عملی، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، ہیلپ لائن سروسز، اشتہارات اور پیڈ نیوز کی پیشگی تصدیق، شکایات اور ازالے کا طریقہ کار، الیکشن سیزور مانیٹرنگ سسٹم، پی ڈبلیو ڈی ووٹرز کی سہولیت، سویپ سرگرمیوں اور پولنگ عملے کی رینڈمائزیشن سمیت مختلف اہم پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے انتخابی عمل کے احسن، منصفانہ اور جامع انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام شراکت داروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور اس طرح اس جمہوری عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھا جاسکے۔ اُنہوں نے تمام نوڈل افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے تفویض کردہ کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تال میل اور تعاون برقرار رکھیں۔ تمام نوڈل افسران اور نامزد ملازمین کو اِنتخابی مدت کے دوران فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں جامع رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ اِنتخابی عمل کو بغیر کسی رُکاوٹ کے انجام دیا جاسکے۔