اَسمبلی اِنتخابات ۔2024

اَسمبلی اِنتخابات ۔2024

ڈوڈہ ضلع میں ووٹر بیداری مہم کا آغاز

ڈوڈہ//قانون ساز اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے قریب ہونے کے ساتھ ہی ڈوڈہ میں الیکشن اَفسران نے وسیع پیمانے پر سسٹمٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن(ایس وِی اِی اِی پی) مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی اور اے ایم ایف (چیف ایجوکیشن آفیسر) پرکاش لال تھاپا سے تیار کردہ جامع ایکشن پلان کے مطابق آج ضلع کے سکولوں میں پلیج سیشن منعقد کئے گئے جس میں اہل طلبأ نے حق رائے دہی اِستعمال کرنے کا عہد کیا۔سویپ پروگرام کا مقصد رائے دہندگان کو اِنتخابی عمل کے بارے میںبیداری اور آگاہ کرنا، ووٹر رجسٹریشن کو فروغ دینا اور آئندہ اِنتخابات میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اِس مہم میںبالخصوص پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں، خواتین اور پسماندہ کمیونٹیوںمیں رائے دہندگان کی بیداری بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔الیکشن حکام سویپ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر مختلف قسم کی تقریبات کا اہتمام کریں گے جن میں ووٹر رجسٹریشن مہم، بیداری کیمپ، ریلیاں، ڈرائنگ و پوسٹر بنانے کے مقابلے، یوتھ پارلیمنٹ اور اِستفساری سیشن شامل ہیں۔ اِس مہم میں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں، مقامی میڈیا اور دیگر مواصلاتی ذرائع کا بھی اِستعمال کیا جائے گا تاکہ رائے دہندگان تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ہرویندر سنگھ نے جمہوری عمل میں رائے دہندگان کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا اور تمام اہل شہریوں کو اندراج کرنے اور اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کرنے کی ترغیب دی۔ڈوڈہ میں سویب مہم زوروں پر چلنے سے آنے والے اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 میں رائے دہندگان کی شمولیت اور شرکت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔