انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرنے کیلئے

پولیس نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فون نمبرات جاری کئے ہیں

سرینگر // جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران انتخابی قواعد و ضوابط اور ایم سی سی کی خلاف ورزی ، قابل اعتراض پیغامات پھیلانے کی روک تھام کیلئے پولیس نے موبائل نمبرات جاری کئے ہیں جن پر اس طرح کی شکایات درج کر ائی جاسکتی ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پولیس نے بدھ کو وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں انتخابی قوانین اور ایم سی سی کی خلاف ورزی پر قابل اعتراض پیغامات کی اطلاع دینے کے لیے ایک خصوصی موبائل نمبر جاری کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سری نگر پولیس نے لکھا کہ “الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے، سری نگر پولیس نے انتخابی قوانین اور MCC کی خلاف ورزی میں قابل اعتراض پیغامات کی اطلاع دینے کے لیے خصوصی موبائل فون نمبر کے طور پر 9596222551 جاری کیا ہے۔