Assembly elections

سری نگر میں شفاف اسمبلی انتخابات کیلئے 25نوڈل افسران کی تقرری

انتخابی ضابطہ اخلاق، قانون و سیکورٹی اورٹرانسپورٹ کے نتظامات کی نگرانی کریں گے

سرینگر///انتظامیہ نے ضلع سرینگر میںاسمبلی انتخابات کے شفاف اور مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے، 25نوڈل افسران کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔ضلع انتخابی افسر،جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سیرینگر ہے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مختلف اہم سرگرمیوں جیسے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق، قانون و انتظام، سیکورٹی،ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، مادی انتظامات اور دیگر امورات کی نگرانی کے لیے کیا گیا ہے۔ تقرر کیے گئے افسران میںاضافی ضلع ترقیاتی کمشنر، سری نگر، غلام حسن شیخ کو انتخابی ضابطہ اخلاق،اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل، اسٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ انجینئر صارب سہران قانون و انتظام ، اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ہیڈکوارٹرزعمر شاہ کو سیکورٹی کی نگرانی کے لیے نامزد کیا گیا۔ اسی طرح، ریجنل ٹرانسپورٹ افسر، کشمیر سید شاہ نواز بخاری ٹرانسپورٹ مینجمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سید فاروق احمد میٹریل انتظامات، اور کلکٹر لینڈ ایکوزیشن گلزار احمد بٹ کو بیلٹ پیپر کے انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔ ٹریننگ اور افرادی قوت،اسنانی وسائل کے انتظام کے لیے محکمہ شہری رسدات،کوراک و امور صارفین کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ریاض احمد شاہ ،جوائنٹ ڈائریکٹر، سیکنڈری ایجوکیشن عبد الحمید فانی، اورڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر گلزار احمد شاہ کو ایکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتظامات کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ میڈیا اور کمیونیکیشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن احسن الحق چشتی کریں گے، جبکہ پوسٹل بیلٹ اور ووٹنگ کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ، ساؤتھ سہاب لطیف اور آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ افیسر، بٹوارہ عقیل احمد کے علاوہ آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی نگرانی ضلع انفارمیٹکس افسر سرینگر سید مجاہد کریں گے۔لاجسٹکس،تقسیم کاری و کلیکشن سینٹروں کیلئے ایگزکیٹو انجینئر پروجیکٹ ڈویڑن اسکینڈ پانتھ چوک انجینئر طارق عبداللہ صراف،فلاحی امور اور انتخابی رسائی کیلئے ضلع سماجی بہبود افسر ڈاکٹر مختار احمد اے ایم ایف و پولنگ مراکز کیلئے ڈپٹی چیف الیکشن افسر سرینگر انجم راجہ مربوط کنٹرول روم،شکایات و مسائل کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس و ہنڈلوم شاہد علی اور انتخابی منصوبہ بندی،مواصلاتی منصوبہ بندی،ایس ایم ایس نگرانی کیلئے ڈپتی ڈائریکٹر لائبرئز شیخ ظہور الحق کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ضلع انتخابی افسر کے حکم کے مطابق چیف میڈیکل افسر سرینگر ڈاکٹر طاہر سجاد کو صحت ، محکمہ شہری رسدات ،خوراک و امور صارفین کے ڈپٹی دائریکٹر ریاض احمد شاہ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق احمد شیخ کو ووٹ شماری مرکز اور شماریات کے انتظام، چیف پلاننگ افسر سرینگر فیاض احمد ڈار اور ضلع شماریات افسر شاہ اسماعیل بنگرو کو سنگل ونڈو سے اجات کے نظام کیلئے ڈپٹی دائریکٹر ٹورازم ملک وسیم کومجسٹریٹ و سیکٹوریل افسر، سکمز کے ویٹنری افسر ڈاکٹر قاضی مدثر کو مائکروں مبصر،صوبائی کمشنر کے دفتر میں روینو اٹارونی طاہر احمد ماگرے کو سپیشک ماڈول و خصوصی انتخابی مراکز کے انتظام اور نظام تعلیم کشمیر کے پرسنل افسر ہلال احمد بٹ کو ہوم ووٹنگ کے انتظامات کی نگرانی سونپی گئی ہے۔تقرر کردہ نوڈل افسران کو اپنے مخصوص کاموں کی نگرانی اور مؤثر انجام دہی کے لیے ذیلی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ افسران انتخابات کے تمام امور کو ہموار طریقے سے چلانے اور نگرانی کرنے کی ذمہ داری ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ، نمائندگی عوامی ایکٹ، 1951 کے دفعہ28A کے تحت، مذکورہ افسران کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تحت ڈپٹی کی حیثیت دی گئی ہے اور ان کی تقرری کے مزید احکامات تک وہ اسی حیثیت میں رہیں گے۔