لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا ٹرانزٹ کیمپ پانتھہ چوک میں یاتریوں کیلئے سہولیات کا معائینہ کیا
سری نگر / /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پانتھہ چوک میں شری ا۔مرناتھ جی یاترا ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا اور یاتریوں کے لئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے یاتریوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے جائے وقوعہ کا معائینہ کیااور پانتھہ چوک میںیاتری نواس اور شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے دفتر کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کمروں اور ہوسٹل سمیت مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اوراَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس سہولیت میں زیادہ سے زیادہ یاتریوں کی رہائشی گنجائش کو بڑھانے کے لئے تمام امکانات کو تلاش کریں۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ اے ڈی جی پی لأ اینڈ آرڈر وجے کمار، سی اِی او شری امرناتھ جی شرائن بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری،آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی، آئی جی پی کشمیر،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی تھے۔










