Darshan Andrabi

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے سری نگر میں سیرت کانفرنس سے خطاب کیا

“پیغمبر اسلام نے انسانیت کو امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ وقف چیرپرسن اندرابی

سرینگر//وقف چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے موجودہ دور میں نوجوانوں کو اسلام اور حضور اقدس ؐ کی تعلیمات سے بہرورکرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر الاسلام کی سیرت مبارک ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ان کی تعلیمات پر چل کر ہی نوجوان سماجی جرائم سے دور رہ سکتی ہے ۔ موصوفہ سرینگر میں ایک سیرتی تقریب میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہی تھیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر وقف بورڈ (ایم او ایس) چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج سری نگر کی عالی مسجد حول میں واقع نیو بونویوینٹ انگلش اسکول میں سیرت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں مدعو مندوبین، سٹاف اور سکول کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اندرابی نے اپنے خطاب میں پیغمبر اسلام (ص) کے بھائی چارے اور اخلاقی عظمت کے پیغام کو نئی نسل میں پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ ایک خوشگوار اور پر اثر زندگی گزار سکیں۔ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے پوری انسانیت کے لیے امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور یہ پیغام تمام زمانوں میں پوری دنیا کے لیے موزوں رہے گا۔ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ اپنی نئی نسل کو امن، ہمدردی اور رواداری سے بھرپور زندگی کا تحفہ دینے کے لیے انہیں پیغمبر اسلام (ص) کے پیغامات سکھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات انسانیت کے لیے باعث رحمت ہیں جو ایک پر مسرت اور جامع زندگی کی طرف لے جاتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم امن کے پیامبر کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر منقسم فکری عمل سے آسانی سے نکل سکتے ہیں۔ نوجوان ذہنوں پر مشتمل اس طرح کے انٹرایکٹو پروگرام ایک منصفانہ اور پرامن اور ترقی پسند معاشرے کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں جہاں اخلاقیات اور روحانیت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔ “، وقف بورڈ کے چیرپرسن نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے سے سماج میں پھیلی بُرائیوں کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے ۔ا نہوںنے بتایاکہ موجودہ دور میں اسلامی تعلیمات عام کرنے کی زیادہ ضرورت بڑھ گئی ہے کیوں نوجوانوں میں مختلف سماجی بُرائیاں پھیل ری ہیں خاص کر منشیات کی لت بڑھ رہی ہے اسلئے ہمیں پیغمبر اسلام ؐ کے بتائے ہوئے اور دکھائے ہوئے راستے پر اپنے نوجوانوں کو ڈالنا ہوگا تاکہ وہ ان بدعات سے بچ سکیں۔