کولگام//شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا پہلا قافلہ آج صبح قاضی گنڈ میں نویوگ ٹنل پہنچا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اَطہر عامر خان ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹ آف پولیس کولگام ساحل سرنگل اور سول و پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اَفسروں کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران ، تاجر برادری ، فروٹ گرئوورس اور دیگر مقامی شہریوں نے تمام یاتریوں کا والہانہ اور گرمجوشی سے استقبال کیا۔سخت سیکورٹی اور دیگر اِنتظامات کے درمیان یاترا آج صبح شروع ہوئی۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایس ایس پی اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر اُنہیں یاترا کی طرف روانہ کیا۔










