آئی اِی سی مہم کو تیز کرنے اور اِنٹلی جنس نیٹک ورک کو مضبوط بنانے پر زور
کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے کی صدارت میں نار کو کوآرڈی نیشن سینٹر ( این سی او آر ڈی ) کی ڈِسٹرکٹ لیول کمیٹی میٹنگ ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں ضلع کپواڑہ میں منشیات کے غلط اِستعمال کی بدعت سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ اُنہوںنے منشیات کے غلط اِستعمال اور اس کی خریدو فروخت کے خاتمے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات اور پیش رفت پر عمل آوری کا بغور جائزہ لیا۔میٹنگ کے آغاز میںضلع ترقیاتی کمشنر نے این سی او آر ڈی کمیٹی کے ممبران سے منشیات سے متعلق واقعات، تشویش کے علاقوں، منشیات کے اِستعمال کے ہاٹ سپاٹس اور اس کی تشہیر کے موجودہ منظرنامے کا تفصیلی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر آیوشی سوڈان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ آئی اِی سی کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اورکمیونٹیوں بشمول مذہبی اثر و رسوخ اور سول سوسائٹی کے اراکین کو جوڑیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے سکولوں، کالجوں اور ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر (ایچ اینڈ ڈبلیو سی) کی سطح پر آئی ای سی مہم کو مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے طلبأ اور عام لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کے لئے صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر، نوڈل آفیسر کالجز اور سی ایم او کپواڑہ سے بیداری پروگرام منعقد کرنے کو کہا۔ ضلع بھر کے تمام ڈگری کالجوں، تعلیمی اِداروں اور ایچ اینڈ ڈبلیو سی میں منشیات کی بدعت کے مضر اثرات پر ریلیاں اور صلاحیت سازی اور کونسلنگ سیشنوں کا اِنعقاد کریں اور ان پروگراموں کو نشا مکت بھارت ابھیان ، منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے انفورسمنٹ ایجنسیوں سمیت افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کے غلط استعمال کے ہاٹ سپاٹس کو ختم کرنے، منشیات کی سمگلنگ کے راستوں کی نشاندہی کرنے اور اس بدعت کو روکنے کے لئے انٹلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط کریں۔ اِس کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ کے خطرناک کاروبار سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مزاحمت پیدا کریں۔ اُنہوں نے منشیات کی خطرناک تجارت میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا۔دوران میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو جولائی کے پہلے ہفتے میں ترموخان اور دیگر ہاٹ سپاٹس پر جنگلی بھنگ کی تباہی مہم چلانے کی ہدایت دی۔آیوشی سوڈان نے منشیات کی لت سے لڑنے اور منشیات سے متاثرہ افراد کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے ایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسلٹی سینٹروں (اے ٹی ایف سی) کے مؤثر کام کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے نشے کی لت میں مبتلا افراد کے لئے مناسب مشاورت اور بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ منشیات کے عادی 1000 افراد تک پہنچیں اور اُنہیں اے ٹی ایف سی اور ڈرگ ڈِی ایڈکشن سینٹر میں سہولیت فراہم کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے پرنسپل جی ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ اے ٹی ایف سی کے عملے کے لئے بھرتی کے عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔ اُنہوں نے سی ایم او کپواڑہ اور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کو ہدایت دی کہ وہ زائد المیعاد اور جعلی ادویات کی فروخت پر کڑی نظر رکھیں اور ٹیسٹنگ لیبارٹریوں سے نمونوں کی معمول کی بنیاد پر جانچ کروائیں۔اِس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کپواڑہ نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ضلع بھر میں کل 593 میڈیکل سٹوروں میں سے اَب تک 585 میڈیکل سٹوروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ محمد روف رحمان ، ایڈیشنل ایس پی کپواڑہ، چیف ایجوکیشن آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر، تحصیلدار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔










