اجس بانڈی پورہ میں میں دوران آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات کو نقصان

اجس بانڈی پورہ میں میں دوران آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات کو نقصان

آگ بجھانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ جانے سے چھ افراد جھلس کر زخمی

سرینگر // شمالی ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں دوران شب گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں آگ کی ہولناک واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے جبکہ چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے بانڈی پورہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بانڈی پورہ کے اجس بازی پورہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردار پیش آئی جس دوران دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا جبکہ چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ عین شاہدین کے مطابق علاقے میں ایک رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی وہاں مکان میں موجود گیس سلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ بجھانے میں مصروف چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی وہاں اپنے متصل ایک اور رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا اور اس طرح سے آگ کی اس واردات میں دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا جبکہ گیس سلنڈر دھماکہ کے ساتھ پھٹ جانے کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ علاقے میں آگ کی ایک واردات رونما ہوئی جس دوران دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے 6 شہری اس واقعے کے دوران زخمی ہوئے۔ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور اسے علاج کیلئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہو گی تاہم ان کا کہنا ہے کہ اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔