manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے جیشٹھ اشٹمی کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک باد دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جیشٹھ اشٹمی کے موقعہ پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جیشٹھ اشٹمی کے مبارک موقعہ پر میںلوگوں کوبالخصوص کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کو ان کی کامیابی، خوشی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔میں ماتا کھیر بھوانی سے پراتھنا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کریں اور ہم سب کو امن، خوشی اور خوشحالی سے نوازیں۔ یہ جیشٹھ اشٹمی بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرے۔