سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر کشمیری پنڈتوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر بلال محی الدین نے لوگوں بالخصوص پنڈت برادری کو میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر مبارک باد دی۔اُنہوںنے دعا کی ہے کہ یہ موقعہ لوگوں کے لئے امن اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ میلہ کا سالانہ تقریب فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے رشتوں کو تقویت بخشتا ہے، صدیوں پرانی وراثت اور کشمیر کی مشترکہ ثقافت اور اقدار کی پہچان ہے۔










