ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ماتا تری پورسندری کھن برنی دیو سر کا دورہ کیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان نے ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل کے ہمراہ آج ماتا تری پور سندری کھن برنی دیوسر کا دورہ کیا اور سالانہ کھیر بھوانی میلہ منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کے پی ڈی سی ایل، جل شکتی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو تقریبات کو خوش اَسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے کئے گئے ا،نتظامات سے آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ میلہ کھیر بھوانی کے خوش اسلوبی سے منانے کو یقینی بنانے اور عقیدتمندوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔انہوں نے تمام افسروں کو ہدایت دی کہ وہ میلے کے پرامن انعقاد کے لئے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے انتظامی کمیٹی کے ارکان اور عقیدتمندوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں تہوار کی مبارک باد دی۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی وقار احمد گیری، سی ایم او، تحصیلدار دیوسر، بی ڈی او اور دیگر افسران بھی تھے۔