سرینگر///ریاسی میں بندوق برداروں کی گولی کا شکار بنے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے اہلخانہ سے ملنے کیلئے بی جے پی لیڈر رویندر رینہ ان کے گھر گئے جہاں انہوںنے پاکستان اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و سلامتی کے نئے دور سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کے شکار ہوئے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق رویندر رینا دہشت گرد حملے میں مارے گئے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے گھر پہنچ گئے۔بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا ریاسی ضلع کے پونی میں 9 جون کو ایک بس پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ڈرائیور اور ساتھی ڈرائیور کے گھر پہنچے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کو تسلی دی۔ حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔اس دوران رویندر رائنا نے کہا کہ پاکستان اور اس کی ایما ء پر چلنے والے دہشت گرد جموں و کشمیر میں امن و سکون پاکستان کو برداشت نہیں کررہے ہیں اس لیے ایسی مذموم سازشیں رچی جا رہی ہیں۔










