جے ڈی یو جموں کشمیر میں 35اسمبلی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی ۔ ریاستی سیکریٹری شاہین
سرینگر//جے ڈی یو کے ریاستی سیکریٹری جی ایم شاہین نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر کو ریاستی درجہ واپس دلائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم لوگوں کو کھوکھلے نعروں اور وعدوں سے خوش رکھنے کے قائل نہیں ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جیلوں میں نظر بند کشمیری ایسران کی رہائی کیلئے بھی جی ڈی یو مرکزی سرکار سے بات کرے گی اور س بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی بے گناہ کشمیری نہ کشمیر کی جیلوں میں رہے او رناہی باہر کی جیلوں میں قید رہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جے ڈی یو کے ریاستی سیکریٹری جی ایم شاہین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت جس کے کئی ووزراء مودی کابینہ میں شامل ہوچکے ہیں جموں کشمیر کو سٹیٹ ہڈ کا درجہ دلانے کیلئے کام کرے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دفعہ370کی واپسی کا دعویٰ کرکے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے اور اس میں ان کے ذاتی اغراض و مقاصد ہے ۔ شاہین نے بتایا کہ ہم جو بات کریں گے اس پر عمل بھی کریں گے ۔ وی او آئی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں شاہین نے باہر کی جیلوں میں نظر بند کشمیری نوجوانوں کی حالت زار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کشمیری نظر بندوں کی رہائی کو بھی ممکن بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے گی اور کسی بھی بے گناہ کشمیری کو جیلوں میں بند نہیں رہنے دے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ بتایا کہ جی ڈی یو سربراہ نتیش کمارنے بھی انہیں یقین دلایا ہے کہ کشمیری نظر بندوں کی رہائی کیلئے وہ مرکز سے بات کریں گے ۔ ادھر شاہین نے بتایا کہ ان کی جماعت جموں کشمیر کی سبھی اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی اور الیکشن لڑے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے حقوق کی بات کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے اور کشمیری عوام نے بہت مصائب کا سامنا کیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی جادوگروں کی جادوگری کو توڑا جائے ۔










