لیفٹیننٹ گورنر نے رِیاسی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے یاتریوں کے لواحقین کیلئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے رِیاسی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے یاتریوں کے لواحقین کے لئے فی کس 10لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50ہزار روپے ایکس گریشیا دینے کی منظوری دی ہے۔زخمیوں کا علاج مختلف ہسپتالوں میں جاری ہے۔ضلعی اِنتظامیہ نے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیاہے۔ اِس مقام پرجموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی طرف سے ایک مشترکہ سیکورٹی فورس عارضی ہیڈکوارٹر قائم کیا گیا ہے اور رِیاسی دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو بے اثر کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔