Secretary reviews upgradation, maintenance work on NH-44 in view of SANJY-2024

سیکرٹری آر اینڈ بی نے ایس اے این جے وائی 2024 کے پیش نظر این ایچ 44 کے اپ گریڈیشن ، دیکھ بھال کے کام کا جائیزہ لیا

رام بن//آر اینڈ بی کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے خاص طور پر آنے والی شری امر ناتھ جی یاترا 2024 کے پیش نظر این ایچ 44 کی دیکھ بھال کا جائیزہ لینے کیلئے ضلع رام بن کا ایک وسیع دورہ کیا ۔ این ایچ44 پر فور لیننگ پروجیکٹ کے ناشری تا رام بن اور رام بن تا بانہال حصوں کے تعمیراتی کام جاری ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رام بن ، ایس ایس پی ٹریفک این ایچ ڈبلیو رام بن ، اے ڈی سی، ایڈیشنل ایس پی ، پی ڈی این ایچ اے آئی اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔ دورے کے دوران سیکرٹری نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ یاتریوں ، سیاحوں اور دیگر مسافروں کیلئے آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت کیلئے این ایچ 44 کی مناسب دیکھ بھال کو ترجیح دے ۔ انہوں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ فور لیننگ پروجیکٹ کے ناشری تا بانہال حصے پر پیش رفت کو تیز کرنے کی فوری ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر رام بن نے تفصیلی بریفننگ فراہم کی جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پروجیکٹوں کی حمایت کرنے کے غیر متزلزل عزم اور این ایچ 44 فور لیننگ اقدام کو تیزی اے اور موثر طریقے سے انجام دینے کیلئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرنے پر زور دیا ۔ سیکرٹری نے رام بن اور بانہال کے درمیان مختلف سرنگوں کے کام کاج کا بھی جائیزہ لیا اور قومی شاہراہ پر نازک مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کیا ۔ انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری نے یقین دلایا کہ رام بن اور بانہال کے درمیان 32 کلو میٹر کے راستے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔