Principal Secretary, Culture inaugurates Archieval Exhibition-8

پرنسپل سیکرٹری ثقافت نے آثار قدیمہ کی نمائش کا افتتاح کیا

سرینگر//محکمہ ثقافت ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز ، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جموں و کشمیر نے 8 تا 10جون 2024 بین الاقوامی آرکائیوز ڈے کے سلسلے میںکلا کیندر جموں اینڈآرٹ گیلری شیر گڑھی کمپلیکس اولڈ سیکرٹریٹ سرینگر میں 3 روزہ آرکائیوز نمائش کا اہتمام کیا ۔ آرٹ گیلری شیر گڑھی کمپلیکس اولڈ سیکرٹریٹ سرینگر میں افتتاحی تقریب میں مختلف اسکولوں /کالجوں کے طلباء اور اسکالرز نے شرکت کی جس کا افتتاح پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا نے کیا ۔ اپنے ابتدائی خطاب میں پرنسپل سیکرٹری نے ذخیرہ خانوں میں محفوظ شدہ دستاویزات کے تحفظ اور دیکھ بھال کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف اسکولوں /کالجوں کے طلباء سے بات چیت کی اور نمائش میں دکھائے گئے آرکائیو ریکارڈ ز کی بارے میں بات چیت کی جس میں مخطوطات ، اہم آرکائیو فائلیں اور نقشے شامل ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیوز آثار قدیمہ اور عجائب گھر کشمیر نے شرکاء کو دستاویزات ، مخطوطات ، نقشوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ شدہ دستاویزات بنیادی ماخذ ہیں اور تاریخی اعتبار سے اہم ہیں ۔ محفوظ شدہ دستاویزات کی دیکھ بھال اس امید پر کی جا رہی ہے کہ وہ سینکڑوں سال تک قائم رہیں گے ۔ جموں میں نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم راج کمار کٹوچ نے کلا کیندر جموں میں کیا ۔