امر ناتھ یاترا 2025:

رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں انتظامات جاری

امرناتھ گھپا کی جانب جانے والے راستہ سے برف ہٹانے کیلئے کام مکمل ہونے کے قریب

سرینگر // رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں انتظامات جاری ہے جبکہ امرناتھ گھپا کی جانب جانے والے راستہ سے برف ہٹانے کیلئے بی آر او دن رات کام میں مصروف عمل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہے جبکہ امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے ٹریک پر برف ہٹانے کا کام اس وقت زوروں پر ہے۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے ایک بڑے حصے کو پہلے ہی صاف کر دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ راستے سے برف صاف کرنے کیلئے بی آر او کی کارروائیاں تیز رہی ہیں، جن میں جدید مشینری اور ہنر مند کارکنان بالتال بیس کیمپ سے امرناتھ گھپا تک تعینات ہیں۔انہوں نے کہا ’’صرف ایک مہینے کے اندر، کالی ماتا مندر تک برف صاف کرنے کے ساتھ، کافی پیش رفت ہوئی ہے‘‘ ۔ بی آر او کے ایک اہلکار نے تمام یاتریوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کیلئے اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ٹریک کو چوڑا کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے 14 کلو میٹر کے ٹریک کو 12 سے 14 فٹ چوڑائی تک پھیلانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا، جس سے یاترا کے دوران یاتریوں اور ضروری عملے کیلئے ہموار راستے کی سہولت ہو گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امرناتھ گھپا کی سالانہ یاترا کی جامع تیاریوں کے تحت پہلی بار بی آر او کو امرناتھ یاترا ٹریک کی تعمیر اور دیکھ بھال کا کنٹرول دیا گیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق بی آر او کو امرناتھ گھپا تک بالتل کی طرف سے برف صاف کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔