dooran

ماورہ پہلگام میں اے ٹی ایم کی عدم دستیابی

سیاحوں، مقامی لوگوں کاور تاجروں کو شدید مشکلات

سرینگر//علاقہ ماورہ پہلگام میں اے ٹی ایم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مقامی لوگوںنے کہا کہ یہ اہم سیاحتی علاقہ ہے اور اے ٹی ایم نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام کے ماورہ علاقے میں جموں کشمیر بینک کا اے ٹی ایم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ علاقہ ایک اہم سیاحتی علاقہ ہے جہاں پر سینکڑوں کی تعدادمیں ہوٹل ، گیسٹ ہاوس اور رستوران ہے اور ہر دن ہزاروں کی تعداد میں سیاح اس جگہ پہنچتے ہیں لیکن علاقے میں کوئی اے ٹی ایم نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں، ہوٹل مالکان کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوںنے اس سلسلے میں جموں کشمیر بینک کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ ماورہ میں اے ٹی ایم نصب کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو راحت ملے ۔