شوپیاں میں زینہ پورہ اسمبلی حلقہ کے پولنگ عملے کو تربیت دی گئی

شوپیان / /ضلع اِنتظامیہ شوپیان نے آج اننت ناگ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ کے زینہ پورہ اسمبلی حلقے کے الیکشن سٹاف (پی او، پی 1، پی 2، پی 3) کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر ناصر احمد لون کی نگرانی میں منعقدہ تربیتی پروگرام کا مقصد اننت ناگ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ کے زینہ پورہ اسمبلی حلقے میں آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کے لئے پولنگ عملے کی تیاریوں کو بڑھانا تھا تاکہ اِنتخابات کے منصفانہ ، شفاف اور احسن اِنعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔تربیتی سیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کی مناسب سیلنگ، تنصیب اور کام کرنے کے بارے ماسٹر ٹرینروںکے مظاہرے شامل تھے۔اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولنگ عملے کو اِنتخابی عمل کے دوران ان کے اہم کردار اور فرائض کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اے ڈِی ڈِی سی نے پولنگ افسران پر زور دیا کہ وہ جمہوریت کے اصولوں کی پاسداری اور شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض انتہائی جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں۔