کھیلو اِنڈیا گیمز کا چوتھا ایڈیشن

جنوبی کشمیر کی سکی کوہ پیما ٹریل بلیزرشازیہ حسن نے کوہ پیمائی میں دو چاندی کے تمغے حاصل کئے

گلمرگ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اورن ہال گاؤں کی رہنے والی 35 سالہ شازیہ حسن نے کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز 2024 ء میں سکی کوہ پیمائی میں دو چاندی کے تمغے حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی کامیابی نہ صرف ذاتی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ اِس خطے میں رُکاوٹوں کو بھی توڑتی ہے جہاں اس طرح کے کارنامے نایاب ہیں۔شازیہ حسن نے اَپنے والد کو کھونے کے بعد کم عمری سے ہی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اَپنے کنبے کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری اُٹھالی ۔ تاہم، اس کے سفر نے ایک غیر متوقع موڑ لیا جب اس نے 2010 ء میں جواہر اِنسٹی ٹیوشنز آف ماؤنٹیرنگ اینڈ وِنٹر سپورٹس (جے آئی ایم اینڈ ڈبلیو جی) میں شمولیت اِختیار کرنے کے بعد سکی کوہ پیمائی کے لئے اَپنے شوق اورہنر کودریافت کیا۔شازیہ نے اِدارے میں اَپنے علاقے کی واحد خاتون نمائندہ بن کر نہ صرف اِس کھیل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اِنسٹریکٹر بھی بن گئیں اور اَپنی صلاحیتوں اور علم کوساتھی شائقین کے ساتھ اشتراک کیا۔اُنہوں نے رُکاوٹوں پر قابو پانے اور چیلنجوں کا سامنا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ِ’’سکائی کوہ پیمائی صرف ایک کھیل نہیں ہے ، یہ زندگی کا ایک طریقہ ہے ۔‘‘ اُنہوں نے خود کو ثابت کرنے اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عزم پر زور دیا۔ دوست اسے بہادر اور ثابت قدم قرار دیتے ہیں، دباؤ کے سامنے جھکنے سے اِنکار کرتے ہیں۔شازیہ حسن کوکھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز 2024ء میں حصہ لینے کا موقعہ ملا جو ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کھیلوں میں نوجوانوں کو شمولیت کو فروغ دینا ہے۔اُنہوں نے سکی کوہ پیمائی کی عمودی دوڑ اور اِنفرادی ریس میں حصہ لیتے ہوئے صلاحیتوں اور جذبے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چاندی کے تمغے حاصل کئے۔شازیہ حسن نے کھیلو اِنڈیا جیسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کا شکریہ َادا کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ میں خوش قسمت ہوں کہ ہندوستان میں رہنا، ایک ایسا ملک جو کھیلوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ کھیلو اِنڈیا نے میری زندگی بدل دی ہے اور بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔‘‘شازیہ کی کہانی ذاتی فتوحات سے بالاتر ہو کر ہمت اور عمدگی کا ثبوت ہے۔ مشکلات پر قابو پانے اور اَپنے جذبے کو آگے بڑھانے ہوئے وہ بے شمار اَفراد کے لئے مشعل راہ بن چکی ہیں اور ثابت کر رہی ہیں کہ عزم اور مقصد کے ساتھ ناممکن کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔