سری نگر / /نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج نومبر 2023 ء کی ماہ کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم (جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے ایسوسی ایٹیڈہسپتالوں کے زُمرے میں جموں نفسیاتی امراض کے ہسپتال نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اِس کے بعد جی ایم سی راجوری ، کشمیر نرسنگ ہوم سری نگر، جی ایم سی اودھمپور اور جموں سپر سپیشلٹی ہسپتال کا نمبر ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں جی ایم سی ہندواڑہ، سری نگرنفسیاتی امراض ہسپتال، بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر، جی ایم سی جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے زُمرے میں پہلا درجہ اے ایس وائی ایم ڈی ایچ بڈگام نے حاصل کیا ہے۔ اِس کے بعدڈسٹرکٹ ہسپتال سانبہ،ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ریاسی اورڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں نے درجہ حاصل کیا ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام، ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ، جے ایل این ایم سری نگر اور ایم سی سی ایچ اننت ناگ شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرپکھر پورہ بڈگام نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اِس کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بجبہاڑہ اننت ناگ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سوہنجناجموں،کمیونٹی ہیلتھ سینٹر زینہ پورہ، شوپیاں اورکمیونٹی ہیلتھ سینٹربسوہلی کٹھوعہ کا درجہ ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میںکمیونٹی ہیلتھ سینٹر تھانہ منڈی راجوری،کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تریتھ راجوری، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کپواڑہ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لنگیٹ کپواڑہ اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرچترگام بڈگام شامل ہیں۔جموںوکشمیر اِی ۔ سہج (الیکٹرانک سسٹم فار آٹومیشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جموںوکشمیر) اقدام کا باضابطہ آغاز 4 ؍نومبر 2022 ء کو جشن صحت کے ایک حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر کی طرف سے مختلف قسم کی سہولیات یعنی ٹریشری کیئر، ڈسٹرکٹ ہسپتال، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکے لئے کیا تھا۔ جے کے اِی ۔سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ، آؤٹ باؤنڈ کالنگ کے لئے 104 سنٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور ایم او ایچ ایف ڈبلیو مرکزی حکومت کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں، ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے مختلف زُمروں یعنی ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں کے لئے ہسپتال کی درجہ بندی تفویض کی گئی ہے۔ یہ درجہ بندی رجسٹریشن، اِی ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ)، آئی پی ڈی مریضوں کے اِندراج اور نومبر 2023 ء کے مہینے کے لئے جے کے اِی سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کی رائے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
ایران میں معیشت کی تباہی کے بعد عوامی تحریک کے احیاء کا اندیشہ
2025میں 350 انسانی امدادی کارکنوں کاقتل ہوا: اقوام متحدہ
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کوعبادت کی باضابطہ اجازت دے دی
اوول آفس میں ٹرمپ اور سی این این رپورٹر کے درمیان تلخ کلامی
آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے ایک اور جہاز پر حملہ ہوا
بچوں کو ہراساں کرنے پر میٹا، سوشل میڈیا فرموں کے خلاف بڑے مقدمے
صدر ٹرمپ کی طرف سے تین ملکی مکہ دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم
ایران کا 85فیصد فضائی دفاعی انفراسٹرکچر جنگ کے دوران بھی محفو ظ
ایڈوکیٹ محمود پراچہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
جمعیۃ علماء نے سیلاب متاثرین کیلئے2 کروڑ 25 لاکھ روپئے مختص کئے










