فوج کے حوصلے بلند ، دونوں محاذوں پر کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار / جنرل منوج پانڈے
سرینگر // جموں کے پونچھ جنگلات میں فوجی گاڑیوں پر گھات لگاکر حملے میں چار فوجیوں اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے ہنگامی دورے پر جموں واردد ہوئے جس دوران انہوں نے پونچھ اور راجوری خطے کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطاق فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے دیگر افسران کے ہمراہ ہنگامی دورے پر سوموار کو جموں پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے پونچھ اور راجوری خطے میں لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں کا دورہ کرکے سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت کی ۔جموں میںمقیم دفاعی ترجمان نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے سوموار کی صبح جموں پہنچ گئے جس کے بعد شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندرا دیودی اور فوج کے نائٹ وائٹ کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سندیپ جین اور دیگر انتظامیہ کے آفیسران کے ہمراہ پونچھ اور راجوری میں کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے پونچھ اور راجوری کے جنگلات میں جاری تلاشی آپریشن کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کر لی ۔ خیال رہے کہ ان جنگلات میں گزشتہ دنوں مسلح ملی ٹنٹوں نے فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار مارے گئے اور دیگر کئی زخمی ہوئے ۔ دورے کے دوران فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر قومی سلامتی کے چیلینجز ہیں ، آرمی چیف نے کہا کہ بھارت اور چین کے مابین بھارت کی مشترکہ اپروچ زمین پر ظاہر ہورہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان کو ’’دو محاذ‘‘خطرے کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا پڑے گا۔










