پلوامہ / / وِکست بھارت سنکلپ یاترا ضلع پلوامہ میں پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے اور شہری مناظر کا جائزہ لے رہی ہے۔سرکاری سکیموں کوتقویت دینے اور عوامی بیداری کو بڑھانے پر اَپنی بنیادی توجہ کے ساتھ یاترا نے وسیع پیمانے پر فوائد کو یقینی بنایا ہے۔ وِکست بھارت سنکلپ یاتراجب میونسپل کمیٹی ترال پہنچی۔ کمیونٹی کی فعال شرکت نے اس تقریب کو جشن میں تبدیل کیا ، سرکاری محکموں نے اَپنی سکیموں کو واضح کرنے اور شہریوں کو ان مواقع سے فائدہ اُٹھانے کے بارے میں رہنمائی کرنے میں قائدانہ کردار اَدا کیا۔ وزیر اعظم کے متاثر کن پیغام نے سامعین کی توجہ اَپنی طرف مبذول کی اور ترقی کے تئیں عزم کا احساس پیدا کیا۔ سنکلپ کا عہد ایک پُر جوش اعلان بن گیا جس میں لوگوں نے سنکلپ یاترا کے ذریعے برقرار رکھے گئے نظریات کے تئیں اپنی لگن کا اِظہار کیا۔’’میری کہانی، میری زبانی‘‘ سیگمنٹ کے تحت فائدہ اُٹھانے والوں نے اَپنی داستانوں کا اِشتراک کیا کہ کس طرح اُنہوں نے ذاتی طور پر سرکاری سکیموں سے فائدہ اُٹھایا ہے۔معلوماتی سیشنوں کے علاوہ ایونٹ نے ضروری خدمات پیش کیںجس سے شرکأ کے لئے فوری فوائد کو یقینی بنایا گیا۔ ثقافتی تقریبات نے ’وِکست بھارت یاترا‘ کے متحرک جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے جوش و خروش کا ماحول پیدا کیا ہے۔یہ اعزاز نہ صرف سرکاری سکیموں تک بلکہ کامیابیاںحاصل کرنے والوں بالخصوص خواتین کو دیا گیا جنہیں اُن کی شاندار شراکت کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز ، اے ڈی سی ترال اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی۔










