تولہ مولہ گاندربل میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں مسلم برادری کی شرکت
سرینگر // وادی کشمیر میں روایتی ہند مسلم بھائی چارہ قائم دائم ہے جس کی تازہ مثال گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک معمر پنڈت کے انتقال کے بعد مقامی مسلم برادری نے آخری رسومات میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کو نمائندے نے اس ضمن میں گاندربل سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے تولہ مولہ علاقے میں اتوار کے روز ایک عمر رسیدہ پنڈت کی آخری رسومات ادا کرنے میں مسلمانوں نے اپنا تعاون پیش کیا۔نمائندے کے مطابق علاقے میں ایک معمر پنڈت بنسی لال عرف کاکا جی ساکنہ بٹہ پورہ تولہ مولہ کا نتقال ہوگیا۔ اسی دوران علاقے می بنسی لال کے موت کی خبر جو ہی پھیل گئی تو وہاں اس پاس کے لوگوں نے ان کے گھر پہنچ کر لواحقین کی ڈھارس بندھائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ بنسی لال ہفتے کی شام طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔اسی دوران معمر کشمیری پنڈ ت کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی مقامی مسلم برادی مہلوک پنڈت کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اتوار کی صبح معمر پنڈت کی آخری رسومات ادا کیں ۔ مقامی مسلم برداری نے مہلوک پنڈت کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی جبکہ پنڈت کی آخری رسومات میں شرکت کرکے ان کو انجام دیا ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں ہند مسلم روایتی بھائی چارے کی صدیوں سے مثال قائم و دائم ہے جس دوران کئی مرتبہ مقامی مسلم برادری نے پنڈتو ں کی آخری رسومات ادا کی ۔










