سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں یوٹی انتظامیہ کی جانب سے بڑا پروگرام ہوگا منعقد
سرینگر// وادی میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں سیاحتی مقام گلمرگ اور پہلگام میں یوٹی انتظامیہ کی جانب سے شاندار پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد کی شرکت بھی متوقع ہے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں برف سے ڈھکی سفیدچادرپر کرسمس اور نئے سال کے استقبال کیلیے محکمہ سیاحت کی جانب سے تمام ترتیاریاں کی گئی ہیں۔ کرسمس اور نئے سال کی آمد کے سلسلے میں سیاح کافی تعدادمیں گلمرگ پہنچے ہیں۔ کرسمس اور سال نوکے جشن کے سلسلے میں ہرروز ملکی وغیرملکی سیاح یہاں کار ±خ کر رہے ہیں۔محکمہ سیاحت کی اطلاع کے مطابق گلمرگ میں کرسمس اور نئے سال کی آمد کے سلسلے میں پہلے ہی تمام ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔ گلمرگ میں کرسمس اور نئے سال کی آمد پرایک بڑی تقریب کا اہتمام کیاجاتاہے۔ جس میں مقامی سیلانیوں کیساتھ ساتھ ملکی وغیر ملکی سیاح کافی تعدادمیں شرکت کرتے ہیں۔ گلمرگ اور پہلگام میں سیاحوں کاکہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ کرسمس اور نئے سال کی آمد پر وہ گلمرگ اور پہلگام جیسی حسین جگہ پر موجود ہیں۔ مختلف ریاستوں کیسیاحوں نیکہا کہ وہ مخصوص کرسمس اور نئے سال کی آمدکا دن منانے کیلئے گلمرگ اور پہلگام پہنچے ہیں۔سیاح کرسمس اور نئے سال کیاستقبال کیلیے پرجوش ہیں۔گلمرگ میں سیاح اور مقامی سیلانی کرسمس اور نئے سال کوخوش آمدید کہنے کیلیے اپنے۔اپنے انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔نئے سال کی آمدپرمقامی لوگوں اور سیاحوں نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ان کاکہناتھاکہ نیاسال ملک اور خاص کرجموں وکشمیرکے امن وترقی کاضامن بن کرآئے۔امیدیہی کی جاتی ہے۔ نیاسال جموں وکشمیرکی امن وسلامتی کی سوغات لیکرلیکر آئے۔










