پونچھ حملے کے مقام پر3 شہریوں کی موت کے بعد قانونی کارورائی شروع

مرنے والوں کے اہل خانہ کے حق میں معاوضہ اور نوکری کا بھی اعلان / حکام

سرینگر // پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں حملہ کے مقام پر تین عام شہری کی پر اسرار موت کے بعد جموں کشمیر حکومت نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مرنے والوں کے اہل خانہ کے حق میں معاوضہ اور نوکری کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کشمیر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پونچھ ضلع میں 3 شہریوں کی ہلاکت پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور نوکری کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میںمحکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ جموں کشمیر نے لکھا ’’ پونچھ کے بلعفاز علاقے میں جمعہ کو تین عام شہری کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد تمام ضروری لوازمات اد ا کی گئی اور اس کے ساتھ ہی مجاز اتھارٹی کے ذریعہ اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے‘‘۔انہوں نے مزید لکھا ’’حکومت نے ہر مرنے والوں کے حق میں معاوضے کا اعلان کیا ہے اور لواحقین کو نوکریوں کا بھی اعلان کیا ہے‘‘ ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پونچھ میں ڈیرہ کی گلی اور بلعاز جنگلات کے درمیان فوجی گاڑی پر حملے کے بعد حملہ کے مقام کے قریب تین عام شہری مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے ۔ تینوں شہری کی شناخت محفوظ حسین (43) ولد میر حسین، 27 سالہ محمد شوکت ولد نذیر حسین اور محمد شبیر (32) ولد ولی محمد کے طور پر ہوئی ہے، تمام گاؤں ٹوپی کے رہائشی ہیں۔