اننت ناگ//کمشنر سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ریحانہ بتول نے آج چنار ٹاؤن بجبہاڑہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کی جو کہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور تبدیلی کی ترقی کیلئے حکومت کے اٹل عزم کی ایک پُر جوش عکاسی کررہی ہے ۔ کمشنر سیکرٹری نے بجبہاڑہ اننت ناگ میں بھارت سنکلپ یاترا کے دوران ایک تاریخی تقریب میں شہریوں کی فلاح و بہبود اور تبدیلی کی ترقی کی کوششوں کیلئے حکومت کی لگن کو اجاگر کیا ۔ یاترا کے دوران مقامی کمیونٹی کے ساتھ براہ راست مشغول ہوتے ہوئے محترمہ ریحانہ بتول نے علاقے میں مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں پردھان منتری جن دھن یوجنا ، آیوشمان بھارت ، کسان سمان ندھی کی پیش رفت کا بغور جائیزہ لیا ۔ استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت میں کمشنر سیکرٹری نے پردھان منتری آواس یوجنا ( جی ) اور پی ایم آواس یوجنا ( یو ) جیسی اسکیموں کیلئے سرٹیفکیٹس کا خیر مقدم کیا ۔ جن جیون مشن ، پی ایم ای جی پی اور سوچھ بھارت مشن کے تحت شاندار کامیابیوں کیلئے تعریفی خطوط پیش کئے گئے ۔ اپنے خطاب میں کمشنر سیکرٹری نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں لوگوں کو روشناس کرایا جس کا مقصد عوام کوحکومت کی فلاحی اسکیموں کے استعمال میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا نے ترقی کو فروغ دینے ، سرکاری اسکیموں کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دینے اور شہریوں پر مبنی پروگراموں کے تحت سنتر پتی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری نے عہدیداروں ، پی آر آئی ممبران ، طلباء اور شہریوں سے ’’ ہمارا سنکلپ وکشت بھارت ‘‘ کا عہد دلایا ۔ کمشنر سیکرٹری نے مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائینہ کیا ۔










