بھارت میں مسلمان بغیر کسی خوف کے خوش و خرم زندگی گزاررہے ہیں

ہندوستان کثیر مذہب والا ملک ہے جہاں پر ہر کسی کو مذہبی آزادی مئیسر ہے ۔ وزیر اعظم

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان بغیر کسی ظلم و جبر اورخوف کے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان مسلمانوں کیلئے کسی جنت سے کم نہیں ہے جہاں پر ہر کسی کو اپنے مذہبی عقائد اپنانے کی آزادی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی پانچویں معیشت بن گیا ہے اور اگلے چار برسوں میںہم تیسری بڑی معیشت کاہد ف بھی حاصل کریںگے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہندوستان میں درجنہوں عقائد کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں اور یہی ملک کی جمہوری طاقت ہے ۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے کاکہ چین کا پاکستان کے ساتھ قریبی تال میل ضروری ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے مسلمانوں کیلئے بھارت کسی ’’جنت ‘‘ سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھائے جارہے ہیں لیکن انہیں (مسلمانوں کو)ہندوستان میں ایک محفوظ صحت ملی، یہاں وہ (مسلمان) خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔غیر ملکی اخبار‘ فائنانشیل ٹائمز کو انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں پی ایم ایل نے کہا کہ ہندوستان کی سرزمین قوم کے لیے جنت ہے۔ اس دوران پی ایم ایل سے جب پوچھا گیاکہ ہندوستانی مسلم طبقے کا مستقبل کیا ہے؟ تو پی ایم ایل نے اس کے بدلے ہندوستان کے پارسیوں کی اقتصادی کامیابی کی طرف اشارہ کیا، وہ ‘ہندوستان میں عام والی مذہبی مائیکرو باہر نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بہت بڑا جمہوری ملک ہے جس میںہر کسی شہری کویکساں مذہبی حقوق فراہم ہے ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ بھارت دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے اور اس ملک میں درجنوں مذاہب کے عقائد والے لوگ رہتے ہیں اور یہی بھارت کی جمہوری طاقت ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی پر سوال نہیں اُٹھائے جاسکتے اور جو بھی بین الاقوامی میڈیا ادارے منفی خبریں چلاتے ہیں ہم ان سے ایک ہی بات کہنا چاہتے ہیں کہ وہ خود یہاں آکر دیکھیں کہ لوگ کس طرح سے مل جل کر زندگی گزار رہے ہیںخاص کر اقلیتی طبقہ کویہاں پر کوئی پریشانی نہیں ہے ۔