abid rasheed shah

سیاحوں کی آمد کو لیکر رواں موسم سرما جموںو کشمیر کیلئے ایک شاندار کامیابی والا ہوگا

بہت سی جگہوں پر ہوٹل پہلے سے ہی بک ہو چکے ہیں،یہ جموں و کشمیر کے خوشحال مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے / سیکرٹری سیاحت

سرینگر// رواں موسم سرما جموںو کشمیر کیلئے ایک شاندار کامیابی والاہو گاکی بات کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت عابد رشید شاہ نے کہا کہ اس موسم سرما میں ملکی اور بین الاقوامی سیاح جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ بہت سی جگہوں پر ہوٹل پہلے سے ہی بک ہو چکے ہیں۔ یہ جموں و کشمیر کے خوشحال مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر کے ایس پی ایس میوزیم میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت سید عابد رشید نے کہا کہ اس سال کا موسم سرما ایک شاندار کامیابی کا حامل ہوگا۔ گلمرگ اور پہلگام جیسے مقامات نے پہلے سے ہی بکنگ کر لی ہے کیونکہ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم سرما میں جموں و کشمیر میں سیاحوں کی بڑی تعداد خوشحال جموں و کشمیر کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم سرما میں ملکی اور بین الاقوامی سیاح جموں و کشمیر پہنچ رہے ہیں۔ بہت سی جگہوں پر ہوٹل پہلے سے ہی بک ہو چکے ہیں۔ یہ جموں و کشمیر کے خوشحال مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سال سیاحوں کا رخ موڑنے اور وہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کئی آف بیٹ منزلیں اٹھائی ہیں۔انہوں نے مزید کہا’’ہم نے گلمرگ اور پہلگام سے آگے بڑھنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس لیے اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں‘‘۔ عابد رشید نے کہا کہ سیاحوں کی اچھی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس موسم سرما میں سیاحت کے نقشے میں بہت سے آف بیٹ مقامات کو شامل کیا جائے گا۔