weather

سردیوں کے بادشاہ ’’چلہ کلان ‘‘ کی آمد ، وادی میں سردی کی لہر بدستور جاری

شبانہ سردیوں کے زور کے بیچ میںجھیل ڈل کی سطح اور دیگر آبی ذخائر منجمد ، 31دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

سرینگر// سردیوں کا بادشاہ 40دن پر محیط ’’ چلہ کلان ‘‘ نے اپنے پہلے ہی روز لوگوں کو سخت سردی سے کپکپادیا۔چلہ کلان کی شروعات کے ساتھ ہی سرینگر اور دیگر مقامات پر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیا گیا ۔ شبانہ سردیوں کے زور کے بیچ میںجھیل ڈل کی سطح اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہوئے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے مطابق 31دسمبر تک موسم مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق چلہ کلان کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر اور لداخ میں شدیدٹھنڈ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ اگرچہ دن بھر ہلکی دھوپ نکل آتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.3ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے پانی کے نلوں جم جانے کے ساتھ سرینگر اور دیگر اضلاع میں کئی مقامات پر پانی کے ذخائر جم گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 6.4ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 7.3 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر شدید سردی کے بیچ آج 21دسمبر سے 40روزہ چلہ کلاں شروع ہوا جس نے پہلے ہی روز سردی سے اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ چلہ کلاں کے شروعاتی دنوں میں محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز تک دن کے درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوسکتا جبکہ رات کے درجہ حرارت میں بدتریج گراوٹ آسکتی ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔اسی طرح لداخ خطے کے دراس میں بھی درجہ حرارت بہت ہی حد تک نیچے آگیا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر علاقوں میں آبی ذخائر منجمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اسی دوران چالیس ایام پر مشتمل شدید سردی کا ’چلہ کلان‘ کی آمد ہوئی اور منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے بادشاہ چلہ کلان جلو افرو ز ہو رہا ہے ۔