اودھمپور //کمشنر سیکرٹری اِمدادِ باہمی یشامدگل جو ضلع اودھمپور کی رول آبزرور بھی ہیں ، نے آج اِنتخابی رجسٹریشن اَفسروں ( اِی آر اوز) ، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن اَفسروں( اے اِی آر اوز)، بی ایل اوز اور سپر وائزروں کے ساتھ سال 2023ء کے لئے فوٹواِنتخابی فہرستوں کی جاری سپیش سمری رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ یشامدگل نے جاری سپیشل سمری رویژن۔2023 کے تحت ضلع میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور موصول ہونے والی تازہ درخواستوں کی تعداد ، ضلع اودھمپور میں دعوئوں اور اعتراضات کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن اَفسروں( اے اِی آر اوز) نے کمشنر سیکرٹری موصوفہ کو اَپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں کے سپیشل سمری رویژن سے متعلق پیش رفت اور جاری کام کے بارے میں جانکاری دی ۔یشامدگل نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اَندر نظرثانی کی تکمیل کو یقینی بنائیںجس میں نئے رائے دہندگان کا اِضافہ ، غلطیوں کو درست کرنا اور ڈپلی کیٹ اِندراجات کو حذف کرنا شامل ہے۔بھول چوک کی اصلاح، اور ڈپلیکیٹ اندراجات کو حذف کرنا، مقررہ وقت کے اندر اندر یقینی بنایا جائے۔کمشنر سیکرٹری یشامدگل نے لگن اور کارکردگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ موبلائز ریسورسز کو متحرک کرنے اور سپیشل سمری رویژن 2023کے عمل کو مقررہ ٹائم لائن کے اَندر مکمل کریں جس کا مقصد اہل رائے دہندگان کا صدفیصد اِندراجج کرنا ہے ۔یشا مدگل نے دعوئوں اور اعتراضات کے بروقت نمٹانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ رول آبزرور نے الیکٹورل رجسٹریشن اَفسران( اِی آر اوز)اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن اَفسران( اے اِی آر اوز)پرر زور دیا کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل سپیشل سمری رویژن کو حتمی شکل دیں۔اِس سے قبل ضلع الیکشن آفیسر اودھمپور سلونی رائے نے ضلع اودھمپور میں جاری سپیشل سمری رویژن کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔










