جموں و کشمیر میں کوآپریٹو موومنٹ کومضبوط بنانے کا اقدام

حکومت نے یوٹی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں،زمینی سطح پر سکیمیں رائج کرنے کی ہدایت

سرینگر// حکومت جموں وکشمیرنے منگل کو یونین ٹیریٹری لیول کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹی اور ایک ضلعی سطح کی کوآپریٹو کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے تاکہ کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنایا جا سکے اور اس کی رسائی کومزید توسیع دی جاسکے ۔ایک آرڈر کے مطابق یو ٹی لیول کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹی کی صدارت چیف سکریٹری جموں و کشمیر کریں گے۔اس کے ممبران ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری، محکمہ زراعت ،انتظامی سیکرٹری، محکمہ خزانہ، انتظامی سکریٹری، محکمہ آر ڈی ڈی اور پنچایتی راج، انتظامی سیکرٹری، ریونیو ڈیپارٹمنٹ؛ کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار ، چیف جنرل منیجرنبارڑ، کنوینرجموں وکشمیر لیڈ بینک (UTLBC) نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NCDC) نمائندے، نیشنل ڈائری ڈیولپمنٹ بورڈ (NDDB) کے نمائندے؛ نیشنل فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ (NFDB) کے نمائندے؛ اسٹیٹ کوآپریٹو بینک کے چیئرمین/منیجنگ ڈائریکٹر ریاستی فیڈریشن آف ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز کے چیئرمین،منیجنگ ڈائریکٹر،ریاستی فیڈریشن آف فشریز کوآپریٹو سوسائٹیز کے چیئرمین/منیجنگ ڈائرکٹر اور کوئی بھی دوسرے شریک ممبر کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔انتظامی سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے کنوینر کے طور پر کام کریں گے۔یوٹی سطح کی کمیٹی کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہیہاں تمام پنچایتیں/ دیہات ملٹی پرپز PACS یا پرائمری ڈیری/ فشری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے زیر احاطہ ہیں۔ یہ نئی ملٹی پرپز پی اے سی ایس یا پرائمری ڈیری/فشری کوآپریٹو سوسائٹیز کے قیام کے لیے ضلع وار ایکشن پلان کا جائزہ لے گا، جس کے ساتھ ملک بھر میں اگلے پانچ سالوں میں دو لاکھ ایسی سوسائٹیاں قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔یہ نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس کی تیاری اور اپ ڈیٹ کرنے میں تمام ضروری تعاون فراہم کرے گا۔ یہنبارڑ،این ڈی ڈی بی،این ایف ڈی بی،این اے ایف ایس سی اوبی،این سی ڈی ایف آئی اورفش کوپڈ کے ساتھ مل کر ایک ایکشن پلان بھی تیار کرے گا۔کمیٹی کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موجودہ اور نئی پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے یوٹی سطح کے فیڈریشنوں کے ساتھ روابط قائم کرنے میں مدد کرے۔ یہ حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کو PACS یا ڈیری/فشری پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیوں کی سطح پر یکجا کرنے کو یقینی بنائے گا تاکہ انہیں متحرک معاشی ادارے بنایا جاسکے۔یہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی سطح پر بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے تمام ضروری پالیسی مدد فراہم کرے گا۔اسی طرح ڈسٹرکٹ لیول کوآپریٹو ڈویلپمنٹ کمیٹی کی صدارت ڈپٹی کمشنر کریں گے۔ جہاں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، پنچایت، اسسٹنٹ کمشنر، ریونیو؛ چیف ایگریکلچر آفیسر؛ چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر، ڈسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، فشریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈسٹرکٹ آفیسر، ہینڈلوم۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ڈسٹرکٹ آفیسر، دستکاری؛ اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر/ڈسٹرکٹ آفیسر،کے وی آئی بی، ایریا مارکیٹنگ آفیسر/ڈسٹرکٹ آفیسر، ہارٹیکلچر (منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ)، منیجنگ ڈائریکٹر ڈی سی سی بی۔ایس ٹی سی بی،؛ ڈسٹرکٹ لیڈ بینک منیجر، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ مینیجر، نبارڑ، نیشنل ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ (NDDB) کے نمائندے؛ نیشنل فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ (NFDB) کے نمائندے؛ جے اینڈ کے ڈیری/فشریز کوآپریٹو فیڈریشن کے نمائندے اور کوئی بھی دوسرے شریک رکن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ نیز ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کمیٹی کے کنوینر کے طور پر کام کریں گے۔کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ مذکورہ منصوبے کے مجموعی نفاذ کو مربوط کرنے کے لیے نوڈل محکمہ ہوگا۔