کولگام / / ضلع کولگام میں جاری’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘(وی بی ایس وائی) نے بیداری پھیلانے اور سرکاری فلیگ شپ سکیموں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آج ضلع کولگام میں میونسپل کمیٹی دیوسر کے 8 وارڈوں تک اَپنی رسائی بڑھا دی۔ضلع کولگام میںیہ یاترا ترقی کے عزم کے ثبوت کے طور پر سامنے آئی۔ ہر دن ترقی اور ترقی کی داستان میں ایک نیا باب لے کر آیا۔شروع کی گئی سرگرمیوں نے دیرپا ترقی کے تزویراتی نقطہ نظر کو ظاہر کیا جو نچلی سطح پر لوگوں کی زندگیوں کو چھوتی ہے۔مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین میونسپل کمیٹی دیوسر میں آئی اِی سی کی سرگرمیوں میں مصروف رہے تاکہ غیر رسائی شدہ آبادی تک رسائی حاصل کی جاسکے اور اُنہیں سکیموں کے لئے اِندراج کرنے اور مختلف روزگار اور فلاحی سکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔سٹال لگانے والے تمام محکموں کی جانب سے فلاح و بہبود، روزگار، اِنشورنس، سوشل سیکورٹی اوراِنکم جنریشن پر مبنی سکیموں پر روشنی ڈالی گئی۔ خدمات حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان نے ’میری کہانی، میری زبانی‘ اقدام کے تحت اپنے تجربات کا بھی اِشترا ک کیا اور بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کی فراہمی پر شکریہ اَدا کیا۔ ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ اُمید کی کرن بن گئی ہے جو ضلع کولگام کے لوگوں کے لئے مستقبل کی راہ ہموار کرتی ہے۔
ایران میں معیشت کی تباہی کے بعد عوامی تحریک کے احیاء کا اندیشہ
2025میں 350 انسانی امدادی کارکنوں کاقتل ہوا: اقوام متحدہ
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کوعبادت کی باضابطہ اجازت دے دی
اوول آفس میں ٹرمپ اور سی این این رپورٹر کے درمیان تلخ کلامی
آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے ایک اور جہاز پر حملہ ہوا
بچوں کو ہراساں کرنے پر میٹا، سوشل میڈیا فرموں کے خلاف بڑے مقدمے
صدر ٹرمپ کی طرف سے تین ملکی مکہ دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم
ایران کا 85فیصد فضائی دفاعی انفراسٹرکچر جنگ کے دوران بھی محفو ظ
ایڈوکیٹ محمود پراچہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
جمعیۃ علماء نے سیلاب متاثرین کیلئے2 کروڑ 25 لاکھ روپئے مختص کئے










