بجبہاڑہ میں غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی
سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 24نومبر سے لاپتہ ایک نوجوان کی لاش کو پولیس نے برآمد کیا ہے جبکہ اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت ہوئی ہے ۔پولیس نے دونوں واراتوں سے متعلق کیس الگ الگ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق پلوامہ کے ملک پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ساحل احمد ملک ولد بشیر احمد ملک ساکن ملک پورہ 24 نومبر سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھااس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کرکی تھی اورافراد خانہ اور باقی لوگوں نے نوجوان کی تلاش کی تھی تاہم اس دوران کوئی سراغ نہیں ملا۔اس دوران افراد خانہ پرپیر کی صبح اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب پولیس نے لاپتہ نوجوان کی لاش پیر کی صبح آر اینڈ بی دفتر پلوامہ کے پاس بر آمد کی گئی۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے۔ادھرجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبے میں کرایے کے کمرے میں ایک غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت محمد شہبار ولد محمد یوسف ساکن اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاش کو سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔










