بانڈی پورہ //کمشنر سیکرٹری خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین ( ایف سی ایس اینڈ سی اے) زُبیر احمدنے جاری وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پرآج ضلعی اِنتظامیہ بانڈی پورہ کے اِشتراک سے ڈسٹرکٹ واٹر سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اِنڈور روئنگ چمپئن شپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر زُبیر احمد نے آڈیٹوریم کلوسہ بانڈی پورہ میں یاترا کے دوران ثقافتی پرفارمنس کا دلکش مظاہرہ بھی دیکھا۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل عبدالغنی بٹ، وائس چیئرپرسن کوثر شفیق،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک، سی ای او محمد امین بیگ کے علاوہ بی ڈی سیز، پی آر آئیز اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔ تقریب میں پدم شری فیصل علی ڈار اور دیگر ممتاز کھیلوں کے شائقین نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز کھیلوں کے ٹورنامنٹ کے اِفتتاح کے ساتھ ہواجو ایک صحت مند اور فعال کمیونٹی کو فروغ دینے کے عزم کی علامت ہے۔کمشنر سیکرٹری زُبیر احمد نے جسمانی فٹنس کو فروغ دینے اور ایک مضبوط معاشرے کی تعمیر میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ثقافتی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، شرکاء کو خطے کے ورثے اور روایات کو ظاہر کرنے والی مختلف پرفارمنسوںسے نوازا گیا۔ روایتی رقص، موسیقی اور فنکارانہ اظہارات سمیت ثقافتی پروگراموں نے اس تقریب کو ایک رنگین پس منظر فراہم کیا۔کمشنر سیکرٹری نے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کا حصہ بننے پر خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے اتحاد، ثقافتی تبادلے اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں اس طرح کے اَقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے کمیونٹیوں کواِکٹھا کرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی کوششوںکو سراہا۔
وزیر دفاع 21سے 23اپریل تک جرمنی کے دورے پر روانہ ہونگے
کانگریس ، ڈی ایم کے ، سماج وادی پارٹی نے خواتین ریزرویشن ترمیمی بل کی حمایت نہ کر کے بہت بڑی غلطی کی
سکینہ اِیتو نے چمب گنڈ کولگام میں اِضافی کلاس روم کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
ستیش شرما نے شہید صوبیدار پروین سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
وزیر صحت نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا دورہ کرکے ممبر پارلیمنٹ اِنجینئر رشید کے والد کی عیادت کی
گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سری نگر میں صوبائی سطح کا روڈ سیفٹی پروگرام منعقد
420کلو میٹر سرینگر لہیہ اور جمہ گنڈ کپوارہ کی شاہرائیں گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند
ایپکس بجٹ کے دوران دیہی ترقی پلانوں کے تحت ترقیاتی کام کی نگرانی ممبران اسمبلی کرینگے
ہماری ریاست ہمارا حق ، سٹیٹ ہڈ بحال ہونے تک پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے
دنیا بھرکی طرح جموں وکشمیر میں بھی لیور مخالف امراض کاعالمی دن بڑے شوق سے منایا گیا










