کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے نے کلوسہ بانڈی پورہ میںسپو رٹس ٹورنامنٹ کا اِفتتاح کیااور ثقافتی تقریبات کا مشاہدہ کیا

بانڈی پورہ //کمشنر سیکرٹری خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین ( ایف سی ایس اینڈ سی اے) زُبیر احمدنے جاری وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پرآج ضلعی اِنتظامیہ بانڈی پورہ کے اِشتراک سے ڈسٹرکٹ واٹر سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اِنڈور روئنگ چمپئن شپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر زُبیر احمد نے آڈیٹوریم کلوسہ بانڈی پورہ میں یاترا کے دوران ثقافتی پرفارمنس کا دلکش مظاہرہ بھی دیکھا۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل عبدالغنی بٹ، وائس چیئرپرسن کوثر شفیق،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک، سی ای او محمد امین بیگ کے علاوہ بی ڈی سیز، پی آر آئیز اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔ تقریب میں پدم شری فیصل علی ڈار اور دیگر ممتاز کھیلوں کے شائقین نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز کھیلوں کے ٹورنامنٹ کے اِفتتاح کے ساتھ ہواجو ایک صحت مند اور فعال کمیونٹی کو فروغ دینے کے عزم کی علامت ہے۔کمشنر سیکرٹری زُبیر احمد نے جسمانی فٹنس کو فروغ دینے اور ایک مضبوط معاشرے کی تعمیر میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ثقافتی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، شرکاء￿ کو خطے کے ورثے اور روایات کو ظاہر کرنے والی مختلف پرفارمنسوںسے نوازا گیا۔ روایتی رقص، موسیقی اور فنکارانہ اظہارات سمیت ثقافتی پروگراموں نے اس تقریب کو ایک رنگین پس منظر فراہم کیا۔کمشنر سیکرٹری نے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کا حصہ بننے پر خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے اتحاد، ثقافتی تبادلے اور مجموعی ترقی کو فروغ دینے میں اس طرح کے اَقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے کمیونٹیوں کواِکٹھا کرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی کوششوںکو سراہا۔