بھارت نے تحقیقاتی پینل تشکیل دے دیا۔ ارندم بھاگچی
سرینگر// ہندوستان نے امریکی سرزمین پر ایک سکھ انتہا پسند کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سکھ لیڈر کی امریکہ میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوںسکھ لیڈر کے قتل کی سازش کا الزام بھارت پر لگائے جانے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے صاف کردیا ہے کہ بھارت کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے اور اس ضمن میں ایک تحقیقاتی پینل تشکیل دی گئی ہے ۔ فنانشل ٹائمز نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ ہفتے خبر دی تھی کہ امریکی حکام نے گرپتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش کو ناکام بنا دیا، اور اس سازش میں ملوث ہونے کے خدشات پر بھارتی حکومت کو وارننگ جاری کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان نے معاملے کے تمام متعلقہ پہلوؤں کو دیکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔باغچی نے کہاہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی تعاون پر بات چیت کے دوران، امریکی فریق نے منظم مجرموں، بندوق چلانے والوں، دہشت گردوں اور دیگر کے درمیان گٹھ جوڑ سے متعلق کچھ معلومات شیئر کیں۔وہ اس حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ بھی اشارہ کیا تھا کہ ہندوستان اس طرح کے ان پٹ کو سنجیدگی سے لیتا ہے کیونکہ وہ ہمارے قومی سلامتی کے مفادات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، اور متعلقہ محکمے پہلے ہی اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس تناظر میں یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ 18 نومبر کو، حکومت ہند نے معاملے کے تمام متعلقہ پہلوؤں کو دیکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔باغچی نے کہا کہ ہندوستان کمیٹی کے نتائج کی بنیاد پر ضروری فالو اپ کارروائی کرے گا۔










