dooran

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں خشک موسم اور دن میں دھوپ نکالنے کا شاخشانہ

آئندہ 24 گھنٹوں میں صبح کے اوقات دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر/// موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں خشک موسم اور دن میں دھوپ نکالنے کے بیچ ایک بار پھر شدید سردی کی لہر لپیٹ میں آگئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 07نومبر سے پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر لداخ خطہ میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور کئی دنوں سے موسم خشک رہنے کی وجہ سے درجہ حرار ت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرآٹ آئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں حالات 07نومبر سے تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہے ۔دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صبح کی دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے۔